ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : ریلوے سٹیشن ، کوٹ لکھپت اور فیکٹری ایریا سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ 

پولیس کے مطاقبق ریلوے سٹیشن کار پارکنگ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، اس کے علاوہ کوٹ لکھپت میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ فیکٹری ایریا والٹن روڈ کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔ 

پولیس و تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیں۔