عا بد چودھری : گھر کی پہلی منزل کی چھت بارش کے باعث گرگئی،حادثہ میں 1 مرد اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے،زخمیوں میں نسرین، میرب اور حسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گلبرگ، جوہرٹاؤن، لکشمی چوک، اقبال ٹاؤن، ائیرپورٹ، ماڈل ٹاؤن ، گلشن راوی ،تاج پورہ ، باغبانپورہ سمیت متعدد علاقوں میں صبح سویرے شدید بارش ہوئی ۔واسا کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے علاقے میں77 اور گلبرگ میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد ،پاکپتن ، کمالیہ اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں بارش کا امکان ہے