ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین آفریدی آج سہرا باندھیں گے، انشا اور شاہین کی مہندی کی رسم ہو گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی مہندی کی رسم کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر کی گئی۔ شاہد آفریدی کی صاحبزادی  انشا اور قومی کرکٹر شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہو گی۔

انشا آفریدی  او ر شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں رشتےداروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ مہندی کی تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی۔ شاہین آفریدی نے بھی فیملی کے ہمراہ مہندی میں شرکت کی۔ 

انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی۔  شاہین آفریدی اوور انشا کےولیمے کے تقریب 21 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔

 قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا اور شاہین آفریدی کا نکاح 4 فروری کو کراچی میں ہو گیا تھا تاہم رخصتی کی تقریب کو ایشیا کپ کے میچوں میں شاہین آفریدی کی مصروفیت کے باعث ملتوی کرنا پڑا تھا۔ شاہین اور انشا کے  نکاح  میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، معروف کرکٹرز اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔