نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ زمین کے سب سے قریب

نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ زمین کے سب سے قریب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نظام شمسی کے 2 سیارے زحل اور مشتری 2020 میں زمین کے قریب آئے تھے۔

اب ہمارے نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ یعنی مشتری ایک بار پھر زمین کے قریب آرہا ہے۔ستمبر کے آخر میں مشتری 70 سال بعد زمین کے سب سے قریب نظر آئے گا۔26 ستمبر کی شب مشتری کو آسمان پر دیکھنا ممکن ہوگا۔ایسا 70 سال بعد ہورہا ہے، البتہ صرف آنکھ سے یہ نظارہ ممکن نہیں ہوگا بلکہ مشتری کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔ویسے تو زمین اور مشتری دونوں ہی سورج کے گرد چکر لگاتے ہیں مگر ایک دوسرے کے اتنے قریب نہیں آتے۔

26 ستمبر کی شب مشتری زمین سے 58 کروڑ کلومیٹر دور ہوگا۔ناسا کے مطابق ایسا نظارہ کبھی کبھار دیکھنے میں آتا ہے۔اس سے قبل اپریل 2022 میں زہرہ اور مشتری کو ایک دوسرے کے قریب آتے دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کا منظر دوبارہ 2039 کے بعد ہی نظر آسکتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer