سٹی 42:صنعتی سیکٹر میں بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں دس روز کی توسیع کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق صنعت کاروں کو بھاری بھرکم بلز کی ادائیگی میں مشکلات پر توسیع کی گئی ۔صنعتی سیکٹرز کے بلوں کی ادائیگی کے لئے 29 ستمبر تاریخ مقرر کر دی گئی۔
لیسکو نے تمام دفاتر کو مقررہ تاریخ میں توسیع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
لیسکو میں صنعتی صارفین کو انیس سے اکیس ستمبر تک بلوں کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صنعت کاروں کو ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔