ویب ڈیسک:ایشیا کپ کے دوران دنیا بھر سے مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے چاہنے والوں کو خبردار کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے نسیم شاہ نے اسٹوری پوسٹ کی ہے اور اپنے اسنیپ چیٹ کے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق مداحوں کو مطلع کیا۔
کرکٹر نے اپنی اسٹوری میں مداحوں سے درخواست کی کہ اسنیپ چیٹ پر ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا ہے، لہٰذا اسے رپورٹ کریں تاکہ ایپلی کیشن اس اکاؤنٹ پر حذف کرے۔ نسیم شاہ کے نام سے بنائے گئے جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر 9 لاکھ 76 ہزار فالوورز ہیں۔