ویب ڈیسک: سعودی حکومت نے مدینہ منورہ ریجن میں سونے اور تانبے کے نئے ذخائر ملنے کا اعلان کر دیا۔
العریبیہ کے مطابق جیولوجیکل سروے بورڈ کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یہ ذخائر مدینہ منورہ ریجن میں اباءالرحا کے علاقے میں دریافت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ خام تانبے کی 4کانیں وادی الفرع کے علاقے المضیق میں ملی ہیں۔یہ علاقہ بھی مدینہ منورہ ریجن ہی میں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سونے اور تانبے کی نئی کانوں کی دریافت سے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہوں گے۔ دریافت ہونے والی ان کانوں پر 53کروڑ 30لاکھ ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور ان کانوں پر 4ہزار نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔ سونے اور تانبے کے یہ نئے ذخائرسعودی عرب کی معیشت کو مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔