ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے نے اہم فیصلہ کر لیا

bid decision
کیپشن: PIA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)پی آئی اے نے کاک پٹ کریو کا بین الاقوامی جنرل ڈکلئیریشن ٹریول ختم کر دیا، فیصلہ پی آئی اے خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا۔
  تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کاک پٹ کریو کا بین الاقوامی جنرل ڈکلئیریشن ٹریول ختم کر دیا جبکہ چیف ایچ آر ڈپارٹمنٹ عامر الطاف نے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا، نوٹیفیکیشن کے بعد کریو بغیر ڈیوٹی جنرل ڈکلئیریشن کی مد بین الاقوامی سفر نہیں کر سکیں گئے۔

قومی ائیرلائن عملہ کو ڈومیسٹک فلائٹ پر جی ڈی ٹریول کی سہولت میسر ہو گی۔ڈومیسٹک فلائٹس عملہ ماہانہ دس بار سہولت سے استفادہ حاصل کر سکے گا، تمام عملہ ماہانہ جنرل ڈکلئیریشن رپورٹ سی ای او اور جنرل آپریشن مینجر کو لازمی جمع کروانا ہو گی۔ ڈومیسٹک فلائٹس میں جنرل ڈکلئیریشن کی سہولیات میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا گیا۔۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق غیر ضروری اخراجات کم کرنے کے لئے جی ڈی کو ختم کیا گیا ہے۔