شادی کی تقریب میں دلہن کے آنے پر دولہے نے کیسے استقبال کیا؟ ویڈیو دیکھیں

groom welcomes bride
کیپشن: groom
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادی کا دن زندگی کا سب سے اہم دن ہوتاہے، خوشی کے اس پرمسرت موقع پر دوست احباب، عزیزاقارب اکٹھے ہوتے ہیں جبکہ لڑکے والوں کی طرف سے آتش بازی، موسیقی کی محافل جمانے کا انعقاد کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دولہے نے شادی کی تقریب میں دلہن کے آنے پر ایسا کام کیا کہ مہمان بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کےمطابق شادیوں کے موقع پر رقص نہ ہو تو تقریب ادھوری تصور کی جاتی ہے، بھارت میں اکثر لڑکے اور لڑکی والوں کے اہلخانہ مل کر ڈانس کی محفل جماتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں شادی کی تمام تیاری مکمل کی گئی اور دولہا کے اہلخانہ اور دوست احباب میرج ہال میں موجود ہیں، دولہا سمیت سب دلہن کا انتظار کررہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کی جیسے ہی شادی کی تقریب میں انٹری ہوتی ہے تو دولہے کی جانب شاندار استقبال کیا جاتا ہے،دلہن کے داخل ہونے پر دولہے نے کمال کا ڈانس کیا، دلہن کے بھائیوں نے اس کےسر پر پھولوں کی چارد کی شادی ہال اور دولہے کو دیکھ کر وہ بھی خوشی سے کھل اٹھی۔  

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو اس قدرمقبول ہوئی کہ اس کو اب تک 10 لاکھ 59 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ پسند کرنے والوں کی بھی کثیر تعداد ہے،ویڈیو  میں دولہے کو ڈھول کی تھاپ اور بیک گراؤنڈ پر چلنے والے گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، دلہن کے پہنچنے کے بعد دنوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

سرخ رنگ کے عروسی لباس میں زیورات پہنے وہ اور بھی اچھی لگ رہی ہے جبکہ دولہے نے اووف وائیٹ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے،ویڈیو کے آخری میں دولہے نے دلہن کو خوش آمدید کہا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer