(عرفان ملک)ٹریفک پولیس کا جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کی بجائے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ، سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ سنگین خلاف ورزیوں پر چالان کی بجائے ایف آئی آرز درج ہونگیں۔
ٹریفک پولیس کےمطابق غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو آج اور کل وارننگ دی جائے گی، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کےخلاف سوموار سے کریک ڈاؤن کیا جائے گا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی لائیٹ لگانے والوں کےخلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی،غیر قانونی طور پولیس فلیشر لائیٹس لگانے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہو گی.
ان کا مزید کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کروا دیا جائے،ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، ان کا چالان نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے عوام پر نیا بوجھ ڈالتےموٹر سائیکل ، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کر د ی گئیں،لاہور کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے نمبر پلیٹس مہنگی کرنیکی منظوری دےدی، موٹر کار ، جیپ کی نمبر پلیٹ کی قیمت میں300 روپے کا اضافہ جبکہ موٹر کار ، جیپ، کمرشل وہیکل کی نمبر پلیٹ1200 سے1500 کی کر دی گئی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی قیمت میں250 روپے کا اضافہ کیاگیا، موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلیٹ اب1000 روپے میں ملے گی،سرکاری اداروں کی گاڑیوں کو نمبر پلیٹ1600 میں ملے گی، سیمی گورنمنٹ وہیکل کی نمبر پلیٹ1500 روپے میں بنے گی، حکومت نمبر پلیٹ کی قیمتوں میں کوریئر چارجز بھی عوام سے لے گی۔