ریسٹورنٹس، سٹالز,ڈائننگ کاروں کو ایک اور اجازت مل گئی

ریسٹورنٹس، سٹالز,ڈائننگ کاروں کو ایک اور اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)چیئرمین ریلوے کا ایکشن، پاکستان ریلوے نے 8 ماہ بعد ڈائننگ کاروں ، ریسٹورنٹس اور سٹالز پرگیس سلنڈر استعمال کی اجازت دے دی، ریلوے نے ایس او پیز جاری کرنے سمیت سلنڈر استعمال سے متعلق کنٹریکٹرز کیلئے 29 نکاتی ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 8 ماہ بعد ڈائننگ کاروں ، ریسٹورنٹس اور سٹالز پرگیس سلنڈر استعمال کی اجازت دے دی، ریلوے نے ایس او پیز جاری کرنے سمیت سلنڈر استعمال سے متعلق کنٹریکٹرز کے لئے  29 نکاتی ہدایت نامہ جاری کر دیا، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئےریلوے ڈویژنل دفاتر کوبھی مراسلہ بھی بھجوا دیا گیا۔

ایس او پیز کےمطابق ڈائننگ کاروں اور سٹالز پر اوگرا کے منظور شدہ ڈیلرز کے سلنڈر استعمال ہوں گے جن پر مدت معیاد کا چسپاں ہونا لازمی ہو گا،ڈائننگ کارکے مینجر یا سٹال کنٹریکٹر کے لئے ڈیلر کی جانب سے دیا گیا سلنڈر فٹنس سرٹیفیکیٹ پاس رکھنا لازمی ہو گا،کنٹریکٹر ڈائننگ کار سلنڈر استعمال کی جگہ پر آگ بھجانے والے آلات کی فراہمی اور عملہ کی تربیت کو یقینی بنائےگا۔

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ڈویژنل مکینیکل انجینئر ، ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر اور ڈویژنل کمرشل آفیسرز سلنڈر انسپکشن کریں گے،عدم انسپکشن کی صورت میں ای این ڈی رولز کے تحت کارروائی ہو گی،ماہ فروری میں شاہ حسین ایکسپریس کا پاور پلانٹ جلنے کے بعد ریلوے پولیس نے تمام ڈائننگ کاروں اور سَٹالز سے گیس سلنڈر اتار لئےتھے۔" سٹی فورٹی ٹو نیوز" نے ٹرینیں ڈائننگ کاروں کے بغیر چلنے اور سلنڈر اتارے جانے کی خبر 15 ستمبر کو نشر کی تھی،خبر پر چیئرمین ریلوے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے سے رپورٹ بھی طلب تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer