لاہوریوں کی جیبیں خالی کرنے کی تیاریاں، پانی پینے پر 50 کروڑ کا نیا ٹیکس لگ گیا

لاہوریوں کی جیبیں خالی کرنے کی تیاریاں، پانی پینے پر 50 کروڑ کا نیا ٹیکس لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:شہریوں پر واٹر سپلائی چارجز کی مد میں پچاس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، محکمہ ہاوسنگ پنجاب کی جانب سے واٹر سپلائی چارجز ڈیڑھ ارب روپے بڑھا کر دو ارب روپے کیے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ ہاوسنگ کی جانب سے ایوان وزیر اعلی کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں واٹر سپلائی کی سکیموں کی بحالی اور فنڈز کی عدم دستیابی پر نئے ایس او پیز اور ایم آر ونگ بنانے کی تجویز دی ہے ۔  اس میں واٹر سپلائی کی تمام سکیمیں جو لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری ہیں ،ان کو محکمہ بلدیات کے سپرد کردیاجائے ۔

دوسری جانب شہریوں پر واٹر سپلائی چارجز میں پچاس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی بھی تیاریاں کی گئیں ہیں، جس میں محکمہ ہاوسنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کی جانب سے واٹر سپلائی چارجز ڈیڑھ ارب روپے بڑھا کر دو ارب روپے کیے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تجویز ہے جس پر کابینہ کی منظوری کے بعد عملدرآمد ہوگا ۔

دوسری جانب   واسا کے تمام ڈائریکٹوریٹس نے اپنی تجاویز ایم ڈی واسا کو پیش کردی ہیں، بارش سے بچاو  کے لئے حاجی کیمپ ڈرین کو رواں سال مکمل کیا جائے گا، فرخ آباد ڈسپوزل پر 1981ء کے دور کے لگے پمپس کو تبدیل کیا جائے گا، وارث روڈ، ریلوے اسٹیشن، قذافی اسٹیڈیم، شیرانوالہ گیٹ پر واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer