(فرحان یامین) ٹیکنو موبائل کے ٹیزر میں نظر آنے والا شخص کون ہے، ٹیکنو موبائل کے سوشل میڈیا پیج پر نئی بحث شروع ہوگئی تھی، صارفین نے اسے ارطغرل قرار دے دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ٹیکنو موبائل نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اپنی شارٹ فلم کا ٹیزر جاری کیا،جسں پر سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ کہیں ٹیزر میں نظر آنے والا اداکار ارطغرل تو نہیں،لیکن اب ٹیکنو موبائل نے تجسس ختم کردیا،جی ہاں ٹیزر میں نظر آنے والا اداکار علی ظفر ہیں جو ٹیکنو موبائل کی جانب سے سپونسرڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو اکیس ستمبر کو جاری ہوگی،تو انتظار کریں علی ظفر ٹیکنو کے ساتھ کیا تہلکہ مچاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار اکتوبر میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے دورے پر آئیں گئے۔ ارطغرل کے مرکزی کردار اور اداکار انگین آرلتن دوزیاتان کے دورہ پاکستان کے شیڈول کے حوالے سے سکیللرز انٹرنیشنل اور یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کی تھی، سی ای او سکیللرز انٹرنیشنل عائشہ سید کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی کے نامور اداکار انگین التن 3 روزہ دورے پر اکتوبر میں پاکستان آئیں گے۔عائشہ سید کا مزید کہنا تھا کہ ارطغرل غازی سیزن میں کی جانے والی اداکاری کی لائیو پرفارمنس بھی کریں گے۔ وہ اپنے دورے میں 10 ہزار مداحوں سے ملاقات کریں گے۔