ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں نکاسی آب میں بہتری کیسے لائی جائے ,واسا حکام نے سر جوڑ لئے

شہر میں نکاسی آب میں بہتری کیسے لائی جائے ,واسا حکام نے سر جوڑ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: شہر میں نکاسی آب میں مزید بہتری کیسے لائی جائے واسا حکام نے سر جوڑ لئے، فرخ آباد ڈسپوزل پر 1981ء کے دور کے لگے پمپس کو تبدیل جبکہ 4 ارب کی لاگت سے شاہدرہ کا سیوریج سسٹم اپ گریڈ کرنے جیسی اہم تجاویز پیش کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق واسا کے تمام ڈائریکٹوریٹس نے اپنی تجاویز ایم ڈی واسا کو پیش کردی ہیں، بارش سے بچاو  کے لئے حاجی کیمپ ڈرین کو رواں سال مکمل کیا جائے گا، فرخ آباد ڈسپوزل پر 1981ء کے دور کے لگے پمپس کو تبدیل کیا جائے گا، وارث روڈ، ریلوے اسٹیشن، قذافی اسٹیڈیم، شیرانوالہ گیٹ پر واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔

 

 مجوزہ مقامات پر مون سون کے دوران سب سے زیادہ پانی جمع ہوجاتا ہے، شوکت خانم ڈسپوزل کوبھی اَپ گریڈ کیا جائے گا، تاجپورہ بی بلاک میں زیر زمین واٹر ٹینک بنایا جائے گا، خواجہ حسان احمد روڈ میں سیوریج کی لائن بچھائی جائے گی، بہار شاہ روڈ ڈرین کے سائز کو بڑا کیا جائے گا۔

 

 عامر ٹاﺅن بھی نشیبی علاقہ ہے جہاں زیر زمین واٹر ٹینک بنایا جائے گا،  شادی پورہ کے علاقے سلطان محمود روڈ پر نیا سیوریج ڈالا جائے گا،  افسران سے پروپوزل لیکر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوادی گئی، حتمی منظوری کے بعد تجاویز کو ماسٹر پلان میں بھی شامل کیا جائے گا۔

 

 ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا  تھا کہ مون سون میں جو منصوبے مکمل نہ ہوسکے آنے والے سال تک ان کومکمل کرلیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer