سرکاری کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان

 سرکاری کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان، کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا، داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے آن لائن سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا اور داخلہ فارم جمع کرانے  کے لئے آن لائن سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ فرسٹ ایئر میں داخلوں  کے لئےکالجز کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

راجہ یاسر ہمایوں کی جانب سے  جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کالجز کے نوٹس بورڈز پر تفصیلات درج کی جائیں ، داخلے کے دوران ایس او پیز پرعمل کیاجائے گا ۔

 دوسری جانب  بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے آج شام پانچ بجے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ میٹرک نتائج کے شیڈول کی منظوری تمام بورڈز کے چییرمینز کمیٹی میں دی گئی جس کی توثیق وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کی۔

راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہےکہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج شام ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی بورڈز کی ویب سائیٹ پر میٹرک رزلٹ جاری ہوگا جبکہ طلباء متعلقہ بورڈز کے موبائل نمبر کے ذریعے سے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکیں گے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer