ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار علی ظفر ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے

گلوکار علی ظفر ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)علی ظفر کو پرائیڈ آف پرفارمنس کیا ملا سوشل میڈیا پر ان کے دشمن بڑھ گئے ,علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار و گلوکارعلی ظفر  ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئے،علی ظفر کو پرائیڈ آف پرفارمنس کیا ملا سوشل میڈیا پر ان کے دشمن بڑھ گئے، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا،گلوکارعلی ظفر نے کارروائی کے لیے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دے دی،علی ظفر اور میشا شفیع کے کیس کو دوبارہ سوشل میڈیا پر لے آیا گیا، ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ دو سال قبل 2018 میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان طویل قانونی جنگ ہوئی۔ بعد ازاں علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ میشا شفیع اپنے الزامات کو ثابت نہیں کرسکیں، عدالت نے ان کا کیس خارج کردیا اور علی ظفر یہ کیس جیت چکے ہیں۔

لاہور کی سیشن عدالت میں  علی ظفر کا موقف ہے کہ میشا شفیع کے الزامات سے انکی شہرت متاثرہوئی، عدالت میشا شفیع کوسو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے، ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گلوکارعلی ظفرکے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی تھی،علی ظفر کے سابق مینجرسرفراز نے اپنا بیان قلمبند کرایا تھا جبکہ موجودہ مینجرطلحہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہوسکا تھا۔

مینجر سرفراز کا کہنا تھا کہ گلوکارہ میشا شفیع کے الزامات کی وجہ سےعلی ظفرکوبھاری مالی نقصان ہوا، جنسی ہراسگی کے الزام کی وجہ سے انٹرنیشنل کمپنیوں نےعلی ظفر سے گانے، فلم اور دیگر کنسرٹس سے متعلق معاہدے ختم کردئیے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer