ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد کے 7 مختلف خاکے تیار

موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد کے 7 مختلف خاکے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (عرفان ملک، قذافی بٹ) موٹروے زیادتی کیس ، پولیس نے مرکزی ملزم عابد کے 7 مختلف خاکے تیار کر لیے، ملزم مختلف روپ دھار سکتا ہے، ملزم داڑھی، مو نچھ اور کلین شیو میں ہوسکتا ہے، خاکے تفتیشی ٹیموں کے حوالے کر دیئے۔

موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے ملزم کے مختلف خاکے تیار کرلئے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق عابد ملہی کی جانب سے حلیہ بدلنے کی معلومات پر ملزم کے7 خاکے تیار کئے گئے ہیں ان خاکوں میں ملزم کو بغیر داڑھی، بغیر مونچھوں، بغیر بالوں اور کلین شیو دکھایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے خاکے تفتیشی ٹیموں کو بھی بجھوا دئیے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزم کی ٹریول ہسٹری بھی حاصل کرلی۔ ملزم عابد ملہی پنجاب کے علاوہ صوبہ سندھ اور کے پی کے علاقوں میں بھی آتا جاتا رہا ہے، ٹریول ہسٹری کے مطابق ملزم عابد ملہی جام شورو، بونیر اور ہنگو میں بھی قیام کرتا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں سندھ اور کے پی روانہ کردی گئیں، ملزم کی گرفتاری کیلئے 28 ٹیمیں اس وقت مختلف زاویوں پر تحقیقات کررہی ہیں، ملزم تاحال فرار ہے، جلد ہی ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا، کیس میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم عابد کی تصویر اورمعلومات لیک ہونے کامعاملہ، رپورٹ کی لیکج فرانزاک ڈیپارٹمنٹ پر ڈال دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی رپورٹ بھجوا دی گئی۔ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تصویر پولیس ڈیپارٹمنٹ سے لیک نہیں ہوئی جبکہ رپورٹ فرانزک ڈیپارٹمنٹ سے لیک ہوئی، رپورٹ لیک کرنے والے متعلقہ شخص کی بھی نشاندہی کرلی گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ وزیرعلیٰ کو دورہ جنوبی پنجاب سے واپسی پر پیش کی جائے گی، پنجاب کابینہ میں ملزم عابد کی تصویر لیک ہونے پر کابینہ ارکان نے شدید احتجاج کیا گیا، تصویر اور معلومات لیک ہونے پر ملزم عابد کو فرارہونے کا موقع ملا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ضمن میں تحقیقات کا حکم دے کر ذمہ دار کے تعین کا حکم دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer