سابق وزیراعظم نواز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعطم میاں محمد نوازشریف کا طویل خاموشی توڑنے کا فیصلہ، سابق وزیراعظم آل پارٹیزکانفرنس سے ویڈیوخطاب کریں گے، بلاول بھٹو کی طرف سے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

 آل پارٹیزکانفرنس ( اے پی سی) کے معاملے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے، میاں نوازشریف نے مولانا کومنا لیا، مولانا فضل الرحمان اے پی سی میں شرکت پر آمادہ ہوگئے، سابق وزیراعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا کے تحفظات دور کردیئے۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد  نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی، دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہےکہ نوازشریف سے کچھ دیر پہلے بات کی ہے اور ان سے خیریت دریافت کی ہے، انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اے پی سی میں ورچوئل شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

 دوسری جانب مریم نواز نے والد سے رابطہ کرنے اور خیریت دریافت کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی نے اے پی سی ایجنڈا پر مشاورت اور شرکاء سے رابطے کر کے باقاعدہ دعوت نامے دینے کا سلسلہ شروع کر دیا، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمن نے (ن) لیگ، بی این پی اے، بی این پی بزنجو گروپ، بی این پی مینگل، بی این پی اچکزئی گروپ، جمعیت العلمائے پاکستان، اے این پی، جمعیت اہلحدیث کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔

Sughra Afzal

Content Writer