(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 اموات ہوئیں جبکہ 752 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز3 لاکھ 4 ہزار 386، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 408 ہوگئی، ملک بھر میں اب تک 2لاکھ 91 ہزار 683 مریض صحت یاب ہو چکے، گزشتہ 24گھنٹوں میں 33 ہزار 865 ٹیسٹ کئے گئے۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد1 لاکھ 33 ہزار125، پنجاب میں 98 ہزار142 اور خیبرپختونخوا 37 ہزار424 ، اسلام آباد میں 16ہزار33، بلوچستان میں13ہزار991 تعداد، آزاد کشمیر2472 اورگلگت میں3381 تعداد ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید 13 تعلیمی ادرے بند کردیئے گئے جو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر بند کئے گئے، کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پروبا تعلیمی اداروں میں پھیلی، سب سے زیادہ کے پی کے میں 10 اورسندھ میں 3 ادارے بند ہوئے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کا مریض دبئی پہنچانے پر بھارتی ایئر لائن پر پابندی لگادی گئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کی جانب سے بھارت سے دبئی کورونا پازیٹو کیس پہنچایا گیا، ایئرلائن کو حکومت دبئی کی وارننگ کے باوجود 2 بار کورونا مریض دبئی پہنچائے گئے۔
کورونا پازیٹو سرٹیفکیٹ رکھنے کے باوجود مسافر بھارتی ائرلائن میں سوار ہو گئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ایوی ایشن اور ائرلائن انتظامیہ نے غفلت برتی، مسافر کا سرٹیفکیٹ تک نہ دیکھ سکے جس کے نتیجے میں ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازوں پر 15 دن کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔