ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کی وبا پھیلنے پر میاں شہباز شریف کا ٹویٹ

ڈینگی کی وبا پھیلنے پر میاں شہباز شریف کا ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) ڈینگی کی وبا پھیلنے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کا ٹویٹ، کہتے ہیں کہ ان کے دورحکومت میں جب ڈینگی آیا تھا تو ڈینگی کی روک تھام کیلئے دن رات بہترین انداز میں کام کیا تھا تاہم موجودہ حکومت نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدحزب اختلاف میاں شہبازشریف نے ڈینگی کی وبا پھیلنے پر ٹویٹ کرتے ہوئے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے دورحکومت میں جب ڈینگی کا مرض پھیل رہا تو اس کی روک تھام کے حوالے سے نہ صرف موثرحکمت عملی اپنائی گئی تھی بلکہ اس کو روکنے کے لیے بہترین اندازمیں دن رات کام کیا گیا۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی وبا کا دوبارہ اس طرح سے پھیلنا انتہائی افسوسناک ہے۔