( سٹی 42 ) لالی وڈ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش موخر کردی گئی، فلم کو آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔
لالی وڈ انڈسٹری کی میگا بجٹ کی نئی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش نومبر میں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب اس فلم کی نمائش موخر کردی گئی ہے۔ اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، عمائمہ ملک، شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکاروں کی میگا بجٹ فلم کی ڈائریکشن بلال لاشاری نے کی ہے۔
عدالت میں کیس ہونے کی وجہ سے فلم کی اس سال نمائش موخر کردی گئی ہے اور اب توقع کی جارہی ہے کہ فلم کو آئندہ سال ہی نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔