رکشہ ڈرائیور ٹریفک پولیس کے رویہ سے نالاں

رکشہ ڈرائیور ٹریفک پولیس کے رویہ سے نالاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) سٹی ٹریفک پولیس کے ستائے رکشہ یونین کے سینکڑوں عہدیدار بھی میدان میں آگئے، کہتے ہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے ناجائز چالانوں، مقدمات درج کرنے اور تشدد روز کا معمول بن گیا، مسائل حل نہ ہوئے تو اتوار کے روز آئی جی پنجاب آفس کے سامنے احتجاج کریں گے۔

رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی غنڈہ گردی، تشدد اور ناجائز چالان کرنے کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سی ٹی او لاہور کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر رکشہ ڈرائیورز نے بتایا کہ ٹریفک پولیس تین سو کا چالان کرنے کی بجائے ایک ہزار روپے کا کرتی ہے اور اوپر سے غنڈہ گردی بھی کرتی ہے۔

اس موقع پر رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس نے اگر چالانوں اور غنڈہ گردی کا سلسلہ بند نہ کیا تو آئی جی پنجاب کے دفتر کے باہر اتوار کو احتجاج کیا جائے گا۔

احتجاج کرنے والے رکشہ ڈرائیور نے مطالبہ کیا ہے کہ سی ٹی او لاہور ملک لیاقت کو فی الفور ہٹایا جائے۔ وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب فوری اس کے خلاف ایکشن لیں تاکہ غریب شہریوں کو روزگار کمانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔