ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکن بورڈ کا دورہ پاکستان کےلئے گرین سگنل!!

سری لنکن بورڈ کا دورہ پاکستان کےلئے گرین سگنل!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کے میدانوں پر پھر ہوگی چوکوں اورچھکوں کی برسات، سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا حتمی اعلان کردیا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سری لنکن ٹیم کوسربراہان مملکت کے برابرسیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اس وقت کھٹائی میں پڑا گیا تھا جب چند روز قبل لنکن بورڈ کوان کی حکومت کی طرف سے مراسلہ ملا ہے کہ ٹیم کو پاکستان میں خطرہ لاحق ہے تاہم لنکن بورڈ نے سیکورٹی انتظامات کو بہتر قراردیتے ہوئے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچیے گی، کراچی میں 3 ایک روزہ اورلاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔