ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور بچہ انسانی درندگی کا نشانہ بن گیا

ایک اور بچہ انسانی درندگی کا نشانہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کا شکار بچے کے والد نے انصاف کی اپیل کر دی۔

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا، تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں 10 سالہ علی رضا کو شاہ زیب نامی نوجوان نے زیادتی کانشانہ بنایا۔ والدین کو علم ہونے کے بعد والد کی مدعیت میں 20 سالہ ملزم شاہ زیب کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاَ۔ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ علی رضا ڈھلہ چوک میں درزی کا کام سیکھ رہا ہے جبکہ ملزم نے علی رضا کو دو مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، شاہ زیب نے علی رضا کو یہ بات کسی کو بتانے پر جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی۔

واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد لیاقت آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔