(قذافی بٹ) مسلم لیگ (ن) نے ڈینگی پر پنجاب اسمبلی میں وائٹ پیپر لانے کا اعلان کردیا، رانا مشہود کہتے ہیں کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے جو ایس او پیز بنائے گئے تھے حکومت نے ان پر عملدرآمد نہیں کیا، اب جیل بھرو تحریک پی ٹی آئی کے لوٹوں سے شروع ہوگی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بلڈ کینسر کے مریضوں کو ادویات نہیں مل رہیں، ہسپتالوں میں جو مراعات مریضوں کو مل رہی تھیں وہ ختم کردی گئی ہیں، ہر وہ طریقہ اپنایا جارہا ہے جس سے عوام کا خون نچھوڑا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے روز اموات ہورہی ہیں، ہسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھر گئے ہیں، حکومت احتساب کے لئے تیار ہوجائے۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکمران قوم کے اور پنجاب کے مجرم ہیں، جیل بھرو تحریک پی ٹی آئی کے لوٹوں سے شروع ہوگی، پی ٹی آئی کے تمام لوٹے جیلوں میں ہونگے