قیصر کھوکھر: محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے چھ سے زائد ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کی تجویز تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ایک تجویز تیار کی ہے جس کے تحت ڈی سی ساہیوال محمد زمان وٹو اور ڈی سی سیالکوٹ سید بلال حیدر کو تبدیل کیا جا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چند ڈپٹی کمشنرزکو تبدیل کر دیا جائے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا ہے کہ ان ڈی سیزکی تبدیلی کا حتمی فیصلہ وزیر اعلی پنجاب سعودی عرب سے واپسی پر ہی کریں گے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی منظوری سے تجویز تیار کی ہے۔