ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا حکومتی نعرہ دم توڑ گیا

 ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا حکومتی نعرہ دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) فنڈز نہیں یا عدم توجہی؟ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا نعرہ دم توڑ گیا، حکومت پنجاب نے اک موریہ پل سپورٹس کمپلیکس سمیت شہر کے 10 زیر تعمیر منصوبوں کی مدت تکمیل میں 30 جون 2020 تک  اضافہ کردیا۔

حکومت پنجاب نے اک موریہ پل منصوبے کی تکمیل کی مدت میں 20 جون 2020 تک توسیع دے دی ہے، سپورٹس کمپلیکس رکھ شاہدرہ، ٹاؤن شپ، ای ایم ای، سبزہ زار، سنگھ پورہ، چائنہ سکیم، تاجپورہ اور شالامار سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کی مدت میں بھی جون  2020 تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

  شوکت خانم فلائی اوور منصوبے کے فنڈز استعمال کرنے کی مدت میں بھی 30 جون 2020 تک توسیع کردی گئی ہے ،ا یل ڈی اے نے محکمہ پی اینڈ ڈی سے تکمیل کی مدت میں اضافے کی استدعا کی تھی، 6 ستمبر کو پی اینڈ ڈی کے اہم اجلاس میں تکمیلی عرصےمیں اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی۔

 واضح رہے کہ اک موریہ پل کی تکمیل مدت 11 مارچ 2018 تھی، سپورٹس کمپلیکس شاہدرہ، سنگھ پورہ اور سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کی تاریخ 13 مارچ 2018 تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer