انڈر 19 کرکٹ یکم اکتوبرسے شروع ہوگا

انڈر 19 کرکٹ یکم اکتوبرسے شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر19 تھری ڈےاور ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول اورٹیموں کے کوچنگ سٹاف کو حتمی شکل دیدی، انڈر 19 کرکٹ یکم اکتوبرسے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ کےشیڈول کوحتمی شکل دیدی، قومی انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبرسے شروع ہوگا، تین روزہ میچ کےاختتام پرایک دن کے وقفے کے بعد انڈر19 ون ڈے میچ ہوگا، پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان، وسطی پنجاب اورسندھ جبکہ ناردرن اورسدرن پنجاب کی ٹیمیں آمنےسامنے ہوں گی۔

پی سی بی نے انڈر 19 ٹیموں کے کوچز کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے ہر ٹیم کا کوچنگ سٹاف پانچ افراد پرمشتمل ہوگا، بورڈ نے چھ صوبائی انڈر19 ٹیموں کے کوچز کو مقرر کر دیا ہے، سندھ انڈر 19 ٹیم میں محمد مسرور ہیڈکوچ، طاہر محمود اسٹنٹ کوچ، نثارخان فزیو، پرویز نبی ٹرینراورمحمد احسن کو انالسٹ تعینات کیا گیا ہے۔

سینٹرل پنجاب میں تنویرشوکت ہیڈ کوچ، محمد ارشد معاون کوچ، زوہیب خان فزیو، خواجہ روحیل علی ٹرینر اور منصور علی انالسٹ، ساوتھ   پنجاب میں کامران خان ہیڈ کوچ سجادعباسی معاون کوچ، محمد عرفان فزیو، احمر ملک ٹرینراورحافظ علی حمزہ انالسٹ ہوں گے۔

ناردرن ٹیم میں بلال احمد ہیڈ کوچ، فہد اکرم معاون کوچ، ریحان خان فزیو، مجاہد شاہ ٹرینز اور سید افراسیاب انالسٹ، خیبر پختونخوا میں ثاقب فقیر ہیڈکوچ، رحمت گل اسسٹنٹ کوچ، محمد طاہرفزیو، فضل وہاب ٹرینراورزین العابدین انالسٹ، بلوچستان ٹیم میں حسین کھوسہ ہیڈ کوچ، مظہر دیناری معاون کوچ، اسداحمد فزیو، رمضان سلیچی ٹرینراوراحسان احمد کو انا لسٹ بنایا گیا ہے۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کوانڈر19 ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer