ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

 سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ڈبل شفٹ سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  کی جانب سے جاری کردہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ میں سکول سوا 2 بجے لگے گا جبکہ چھٹی پونے 6 بجے ہوا کرے گی، اوقات کار میں تبدیلی اساتذہ اور طلبا کے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے کی گئی ہے۔

مارننگ شفٹ میں سکول روزانہ کی بنیاد پر 7 بجے لگے گا چھٹی 12 بجے ہوگی، سکینڈ شفٹ میں سکول جمعہ کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے بارہ بجے لگے گا اور چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوا کرے گی۔

اوقات کار میں تبدیلی پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کی جانب سے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے اتھارٹی کو جمع کرائی جانیوالی درخواست پر کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer