ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما حامد خان کے ساتھ ’’ہاتھ‘‘ ہوگیا

پی ٹی آئی رہنما حامد خان کے ساتھ ’’ہاتھ‘‘ ہوگیا
کیپشن: City42 - Hamid Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد  خان ہاتھ ملتے رہ گئے، پارٹی نے سینیٹ کا ٹکٹ شہزاد وسیم کو جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سینیٹ کی خالی کردہ نشست پر تحریک انصاف نے پارٹی کے سیئنر رہنماؤں کو نظر انداز کرکے ٹکٹ شہزاد وسیم کو جاری کردیا ہے انہوں نے پارٹی ٹکٹ الیکشن کمیشن میں بھی جمع کرا دیا۔

واضح رہے کہ شہزاد وسیم مشرف دور میں بھی کابینہ کا حصہ رہے ہیں۔ چودھری سرور کی خالی نشست پر حامد خان، اعجاز احمد چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت نو امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں لیکن قرعہ شہزاد وسیم کے نام پر نکلا۔

پی ٹی آئی نظریاتی گروپ کے رہنماوں کو ایک مرتبہ پھر نظرانداز کر دیا گیا جس سے پارٹی ورکرز میں مایوسی پائی جارہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer