ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم عاشورہ پر لاہور کی کونسی سڑکیں بند اور کونسی کھلی ہوںگی؟

یوم عاشورہ پر لاہور کی کونسی سڑکیں بند اور کونسی کھلی ہوںگی؟
کیپشن: City42 - Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان)  سٹی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا، لاہور میں یوم عاشورہ پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس نثارحویلی تا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ کیلئے جامع ٹریفک پلان جاری کردیا۔ پلان کے مطابق ٹریفک پولیس کے 1400 افسران اور اہلکار ڈیوٹی دیں گے، دفتری سٹاف اور لیڈی وارڈنز بھی فیلڈ میں ہوں گی۔ٹریفک کی روانی کنٹرول روم سے مانیٹر کی جائے گی۔ جلوس بر آمد ہونے پر پروسیشن روٹ پر کوئی گاڑی، موٹر سائیکل نہیں آنے دی جائیگی۔

 ڈائیورشن پلان کے مطابق ہر قسم کی ٹریفک جو شاہدرہ کی جانب سے لاہور شہر میں داخل ہوگی آزادی فلائی اوور سے ریلوے اسٹیشن بھجوائی جائیگی۔ چوبرجی کی طرف سے آنے والی ٹریفک کمشنر آفس، کورٹ سٹریٹ سے آؤٹ فال روڈ، بند روڈ جاسکے گی۔فیروزپور روڈ کی جانب سے آنیوالی ہیوی ٹریفک، بس، مزدا، ٹرک وغیرہ کو چوبرجی موڑ سمن آباد گلشن راوی بند روڈ کیجانب موڑاجائے گا۔ بند روڈ چوک سگیاں کی جانب سے چوک کچہری کی طرف ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسی طرح اندرون سرکل روڈ کی طرف سے آنیوالی ہر قسم کی ٹریفک کو موری گیٹ، اردو بازار چوک ٹمبر، لاء کالج، کچہری روڈ، نیلا گنبد بھیجا جائے گا۔ لاء کالج سے چوک ٹمبر اردو بازار کوئی ٹریفک نہیں جائیگی۔ مستی گیٹ ٹرن شاہی قلعہ سے علی پارک کیجانب چوک ٹیکسالی کوئی ٹریفک نہیں جاسکے گی۔چوک ضلع کچہری سے دربار تک کسی بھی ملحقہ سڑک سے کوئی ٹریفک داخل نہیں ہوسکے گی۔ چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ کیجانب مسجد وزیر خان تک کا راستہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔ پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل آنے والی ٹریفک پر بھی پابندی ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer