طبلہ نواز باپ بیٹے کی بے گناہی ثابت، اغواء کیس سے بری ہوگئے

 طبلہ نواز باپ بیٹے کی بے گناہی ثابت، اغواء کیس سے بری ہوگئے
کیپشن: City42 - Tabla Nawaz, Kidnapped case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) اغواء کیس میں طبلہ نواز باپ بیٹے کی بے گناہی ثابت ہوگئی۔ خاتون نے بیان دیا ہے کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا۔ ٹینشن فری ہوئے تو طبلہ نواز نے عدالت کے باہر نعتیہ کلام پیش کیا۔

 تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں گڑوی محلہ شاہدرہ کے رہائشی طبلہ نواز باپ بیٹا کی بے گناہی اُس وقت ثابت ہوگئی جب مبینہ مغوی خاتون نے اپنا بیان قلمبند کرادیا۔ عاطف نامی شہری نے لطیف اور الیاس کیخلاف اپنے بیوی بچوں کے اغواء کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا جس کیخلاف ملزمان نے عدالت سے رجوع کیا اور اب خاتون بھی سامنے آگئی ہے۔ سحر ناز نامی خاتون کا کہنا ہے کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا، خلع کا کیس دائر کر رکھا ہے۔

خاتون نے بتایاکہ وہ الگ مکان میں رہتی ہیں، وہ اور اس کے بچے ایک یوٹیوب چینل پر بھی کام کرتے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود نے کیس کی سماعت کی۔ مقدمے سے بری ہونے کے بعد قوالوں نے عدالت کے باہر کھڑے ہو کر نعتیہ کلام پیش کیا۔

قوالوں کا کہنا تھا کہ وہ فنکار لوگ ہیں کسی کا گھر خراب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، مدعی کے سارے الزامات بے بنیاد تھے، اب عدالت میں بھی ان کی بے گناہی ثابت ہوچکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer