ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی انتخابات، تحریک لبیک نے اپنے اُمیدوار میدان میں اُتار دیئے

 ضمنی انتخابات، تحریک لبیک نے اپنے اُمیدوار میدان میں اُتار دیئے
کیپشن: City42 - tehreek labaik pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) مرکزی الیکشن سیل تحریک لبیک پاکستان نے ضمنی الیکشن 2018 میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں میں این اے 53 اسلام آباد سے عبدالحفیظ گجر، این اے  56 اٹک سے پیر سید فیصل محمود شاہ، این اے 60 راولپنڈی سے راجہ زاہد عقیل، این اے 63 راولپنڈی سے قربان علی، این اے 65 چکوال سے میجر محمد یعقوب سیفی اور این اے 69 گجرات سے راجہ سلامت علی شامل ہیں۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق این اے 103 فیصل آباد سے منظور حسین، این اے 124 لاہور سے سلیمان اقبال سہگل، این اے 131 لاہور سے رانا عمر شہزاد، این اے 243 کراچی سے سید نواز الہدیٰ اور این اے 247 کراچی سے محمد سہیل صدیقی امیدوار ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں پی پی 3 اٹک سے محمد مشتاق علی ایڈووکیٹ، پی پی 27 جہلم سے محمد نوید شہزاد، پی پی165 لاہور سے امجد نعیم سیفی، پی پی 222 ملتان سے قاری محمد قاسم اور پی پی 261 رحیم یار خان سے چوہدری افتخار حسین شامل ہیں۔

اسی طرح پی پی 272 مظفر گڑھ سے ملک محمد ابراہیم، پی پی292 ڈیرہ غازی خان سے میاں عبدالرحمن بودلہ، پی ایس 30 خیرپور سے سید صفدر علی شاہ، پی ایس 87 ملیر سے قربان علی، پی ایس 111 کراچی ساؤتھ سے سکندر، پی کے78 پشاور سے مہد طارق اعوان شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer