ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل حماس تنازع، پاکستان کی جانب سے طبی سامان، خیمے اور کمبل غزہ روانہ

اسرائیل حماس تنازع، پاکستان کی جانب سے طبی سامان، خیمے اور کمبل غزہ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محسن الملک: اسرائیل حماس تنازع، پاکستان کی جانب سے طبی سامان، خیمے اور کمبل غزہ روانہ کردیا گیا۔ 

 ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ  ایک چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن ضروری طبی سامان، خیمے اور کمبل لے کر آج اسلام آباد سے مصر کیلئے روانہ ہوا جہاں سے انہیں غزہ پہنچایا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے سعودی عرب، کویت، ترکیہ، اردن اور متحدہ عرب امارات میں اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں تاکہ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات چیت غزہ کی بدلتی صورتحال کے حوالے سے تھی جس میں فلسطینیوں کے مصائب اور غزہ کے محاصرے پر توجہ مرکوز رہی۔