حضرت بابا شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

 حضرت بابا شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: معروف روحانی شخصیت حضرت بابا شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز مزار شریف پر رام چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوگا۔

لاہور میں حضرت بابا شاہ جمال لاہوری کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج 19اکتوبرکو  بابا جی شاہ جمال سرکار کےدربار شریف کےغسل اور چادر پوشی سے تقریبات ہوا۔محکمہ اوقاف کی جانب سے اس عظیم الشان عرس اور میلے کے لئے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بابا شاہ جمال کا عرس لاہور  میں داتا صاحب کے عرس کے بعد شہرکا سب سے بڑا ثقافتی میلہ بھی ہوتا ہے۔ عرس سے کئی روز پہلے ہی روزانہ لاکھوں روپے کا لنگر تقسیم ہونے لگتا ہے، عرس کے دنوں کے دورانروزانہ سینکڑوں ہزاروں من دودھ کی سبیلیں لگتی ہیں۔

عرس کے دوران عقیدت مند کروڑوں روپے کا لنگر تقسیم کرتے ہیں۔لنگر کی تقسیم کا سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے۔عرس کے  دوران زائرین کی سہولت کے لئے علاقہ میں صفائی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں اور امن عامہ برقرار رکھنے اور وارداتیوں پر نظر رکھنے کے لئے پولیس کی سکیورٹی بھی ہمہ وقت موجود رہے گی۔ بابا جی شاہ جمال سرکار کا ایک عرس لاہور میں ہوتا ہے جبکہ ان کی ایک نشست مشرقی پنجاب کی ریاست چمبہ میں بھی ہے جہاں ان کا عرس باقاعدگی سے ہوتا ہے۔ 

شاہ جمال کے عرس کی خاص بات یہاں ہونے والی دھمال ہے جس کا برصغیر پاک و ہند میں کوئی ثانی نہیں۔ بابا شاہ جمال کے دربار پر دھمال ہر جمعرات کو  کی جاتی ہے لیکن عرس کے دوران زائرین دور دور سے دھمال میں شریک ہونے کے لئے آتے ہیں۔ حضرت بابا شاہ جمال کے مزار پر آج شام عصر کےبعد چادر پوشی ہو ئی ۔وزیر اوقاف و مذہبی امور اظفر علی ناصر، سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری بھی بابا جی کے عقیدت مند وں کے ہمراہ چادر پوشی میں شریک ہوں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-10-18/news-1697636642-6915.jpg

Ansa Awais

Content Writer