گوگل کروم میں 5 کارآمد فیچرز کا اضافہ

گوگل کروم میں 5 کارآمد فیچرز کا اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر کروم میں 5 نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

گوگل کروم کے یہ نئے فیچرز ایڈریس بار کے حوالے سے ہیں۔کمپنی کے مطابق ان نئے فیچرز کا مقصد ایڈریس کا استعمال زیادہ بہتر بنانا ہے۔پہلا فیچر آٹو کمپلیٹ فنکشن کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔پہلے کروم کی جانب سے یو آر ایل کو اس وقت آٹو کمپلیٹ کیا جاتا تھا جب آپ آغاز میں درست الفاظ ٹائپ کرتے تھے۔مگر اب کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں کسی ویب سائٹ کے لیے استعمال کیے جانے والے کسی بھی لفظ سے آٹوکمپلیٹ کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

جیسے اگر آپ نے کبھی فلائٹس کو سرچ کیا ہو تو محض fli لکھنے پر ہی کروم آٹو کمپلیٹ کی جانب سے گوگل فلائٹس کا یو آر ایل سجیسٹ کیا جائے گا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-10-19/344478_4790442_updates.jpg

دوسرا فیچر مقبول ویب سائٹس کو سجیسٹ کرنے کے حوالے سے ہے، چاہے آپ نے اس سائٹ پر کبھی وزٹ نہ کیا ہو یا یو آر ایل میں حروف غلط ٹائپ کر رہے ہوں۔


 https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-10-19/344478_7605803_updates.jpg

تیسرا فیچر یو آر ایل ایڈریس میں ٹائپو خودکار طور پر درست کرنے کا ہے اور یہ فیچر 19 اکتوبر سے ہی تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-10-19/344478_4821889_updates.jpg

چوتھے فیچر سے صارفین ایڈریس بار میں ہی بک مارکس فولڈر سرچ کر سکیں گے۔

اس کے لیے انہیں ایڈریس بار فولڈر کا نام درج کرنا ہوگا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-10-19/344478_6977599_updates.jpg

 جہاں تک آخری فیچر کی بات ہے تو گوگل کے مطابق اب ایڈریس بار کو پڑھنا زیادہ آسان ہوگا اور اس کے لیے ویژول لے آٹو کو بہتر کیا جا رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer