ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، پولیس پہنچنے پر ڈاکوؤں سے مقابلے میں اہلکار شہید  

کراچی ،پولیس مقابلہ،اہلکار شہید،سٹی42
کیپشن: جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار اور شہری کی فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) کراچی میں بڑا بورڈ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو 4 لاکھ روپے لوٹنے کے بعد بھی قتل کردیا۔ پولیس مقابلے میں ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے پاک کالونی میں بڑابورڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک شخص بینک سے پیسے نکلوا کر نکلا تو اس کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

  اس اثنا میں پولیس کے پہنچنے پر مقابلہ ہوا جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نہال شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیس اہلکار نہال کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹرسائیکل پر ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ 

اس واقعہ کے بعد ڈاکوؤں کا گروہ فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔