ہنڈا کار کمپنی نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو خوشخبری سنا دی

Honda to Officially Launch HR-V This Weekend
کیپشن: Honda Car company
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں گاڑیوں کی مقبول کمپنی ہنڈا اٹلس نے اپنی نئی گاڑی 'ایچ آر-وی ' کو لانچ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، پاکستان آٹو شو  2022 کے بعد سے HR-V کے انتظار میں گاڑیوں کے شوقین افراد اضطراب کی حالت میں نظر آرہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں جاری مالی بحران کی وجہ سے کمپنی ذرائع نے اس نئی گاڑی کے لانچ میں تاخیری بتائی تھی تاہم ہنڈا اٹلس کمپنی نےوضاحت پیش کرتے کہا کہ تین دن میں گاڑی ڈیبیو کے لئے پیش کی جائے گی، کمپنی نے دعویٰ کیا کہ ہنڈا 'ایچ آر-وی'  ایک کمپیکٹ کراس اوور SUV ہے جو کیا سپورٹج،ہنڈائی ٹسکون، ایم جی ایچ ایس اور حول جولین کا مقابلہ کرے گی۔

 کمپنی کا کہناتھا کہ HR-V کی پاکستان میں دو پاور ٹرینوں کے ساتھ دو مختلف قسمیں ہوں گی۔ایک میں 1.5 لیٹر کے 4 سلنڈر ہوں گے،  پیٹرول انجن 119 ہارس پاور  اور 145 نیوٹن میٹر (Nm) ٹارک کے ساتھ نصب ہے جبکہ دوسرے ویرینٹ میں 1.5 لیٹر ٹربو چارجڈ 4 سلنڈر ہیں،پٹرول انجن 179 ایچ پی اور 240 این ایم ٹارک کے ساتھ ہوگا،دونوں انجن CVT آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ذریعے صرف اگلے پہیوں کو پاور بھیجتے ہیں۔

HR-V میں جدید ہونڈا سینسنگ کا سامان ہے جس میں بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ، اڈاپٹیو کروز کنٹرول، ایک 360 ڈگری کیمرہ، لین کیپ اسسٹ، آٹو بریک، ٹریفک سائن ریڈنگ، لین ڈیپارچر وارننگ وغیرہ شامل ہیں۔

بنیادی خصوصیات میں متعدد ایئر بیگز، آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، سمارٹ انفوٹینمنٹ، ہل اسٹارٹ اسسٹ، ٹریکشن اور اسٹیبلٹی کنٹرول سمیت دیگر سہولیات شامل کی گئی ہیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer