ویب ڈیسک: بھارتی ریاست بہار میں ساتویں جماعت کے امتحانی پرچے میں ایک سوال میں کشمیر کو ایک آزاد ملک تسلیم کرلیا گیا۔
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے بجائے ہٹ دھرم بھارت ہمیشہ سے کشمیر کو نہ صرف آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم نہیں کرتا بلکہ فوج کشی کے ذریعے جنت نظیر وادی پر قبضہ کیے بیٹھا ہے۔
آج ایک واقعے نے بھارتی دعوے کی قلعی کھول دی جب ساتویں جماعت کے امتحانی سوال میں کشمیر کو ایک الگ ملک تسلیم کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں ساتویں جماعت کے انگریزی کا امتحان لیا گیا جس میں طلباء سے پوچھا گیا کہ ” جس طرح چین کے لوگوں کو چینی کہا جاتا ہے اسی طرح مندرجہ ذیل ممالک کے لوگوں کو کیا کہا جاتا ہے؟” اور ممالک کی فہرست میں کشمیر کا نام بھی شامل تھا۔
انگریزی کے پرچے میں نادانستگی میں جو حقیقت تسلیم کرگئی اس پر انتہا پسند ہندو جماعتیں چراغ پا ہوگئیں اور اسکول انتظامیہ پر چڑھ دوڑے تاہم انتظامیہ نے بتایا کہ یہ پرچہ ہم نے نہیں بلکہ بہار بورڈ سے آیا ہے۔بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے وزیر تعلیم سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔