میتھیو ہیڈن سے 100 ڈالر کا چیلنج وسیم جونیئر ہار گئے؛ ویڈیو دیکھیں

Mohammad Wasim Jr. Loses a Hilarious $100 Challenge From Matthew Hayden
کیپشن: Wasim Jr Challenge
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں شرکت کے لئے آسٹریلیا موجود ہے جہاں قومی ٹیم نے اپنا پہلا وارم اپ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا جس میں ناکامی کا سامنا ہوا دوسرا میچ آج افغانستان کے ساتھ تھا جو کہ بارش کی نذر ہوگیا، سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن اور   فاسٹ بولر نسیم شاہ کا چیلنج قبول کر لیا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ میتھیو ہیڈن کہہ رہے ہیں اگر وسیم نے گیند سٹیڈیم کے باہر پھینک دی تو میں اسے 100 ڈالر دوں گا، اسی دوران نسیم شاہ بھی درمیان میں آ گئے اور کہا کہ کوچ اور 100 میرے لیے جس پر میتھیو ہیڈن نے کہا ٹھیک ہے، 100 ڈالر تمہارے لیے اور 100 وسیم کے لیے۔

محمد وسیم نے گیند پوری طاقت کے ساتھ پھینکی لیکن وہ گیند کو گراؤنڈ سے باہر  پھینکنے میں ناکام رہے اور گیند سٹیڈیم میں ہی جاگری۔ چیلنج پورا نہ ہونے پر میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ یہ طاقت کی نہیں ذہن کی شرط تھی،نسیم شاہ کا کہنا تھا جب گیند ہوا میں تھی تو  ایسا لگا تھا کہ گیند گراؤنڈ سے باہر  گرے گی۔

نسیم شاہ نےکہا کہ میں تھرو کر کے گراؤنڈ سے گیند باہر پھینکوں گا جس پر میں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے، اس پر کوچ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ اگر تم نے ایسا کیا تو میں تمھیں 100 ڈالر دوں گا لیکن وسیم ایسا نہ کر سکے اس لیے اب وہ 100 ڈالر مجھے اور 100 ڈالر کوچ کو دے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer