ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی سپیشل ایجوکیشن پر خاتون افسر کو ہراساں کرنے کاالزام

 DG special education harassments case
کیپشن: harassments
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈی جی سپیشل ایجوکیشن پر خاتون افسر کی جانب سےمبینہ جنسی ہراساں کرنے کاالزام لگایا گیا ہے۔ خاتون افسر نصرت جبیں نے شفاعت علی کےخلاف درخواست صوبائی محتسب میں جمع کروادی۔

تفصیلات کےمطابق   خاتون افسر نصرت جبیں کی جانب سے درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کو بھی جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ ڈی جی شفاعت علی آفس کے اوقات کار کے بعد باہر ملنے کےلئے دباو ڈالتا ہے۔

ڈی جی شفاعت علی کے دباو کی وجہ سے شدید ذہنی دباو کا شکار ہوں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نصرت جبیں نےکہا کہ ہیڈمسٹریس نگینہ عنصر بھی ذہنی دباو کے باعث وفات پا چکی ہیں۔

خاتون افسر نے ڈی جی سپیشل ایجوکیشن شفاعت علی کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل شفاعت علی خان نے خود پر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer