(زین مدنی ) گلوکار و اداکار علی ظفر کا زنانہ روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے میک اپ کے فلٹر کا استعمال کیا ہے۔
گلوکار و اداکار علی ظفر نے ویڈیو میں ٹک ٹاک بنانے والے لڑکوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتہ نہیں آج کل کے لڑکوں کو کیا ہو گیا ہے، سارا دن لڑکیوں والے فلٹر لگا کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے رہتے ہیں۔
گلوکار نے اس پوسٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا آج کل منفی سوچ اور ذہنی دباؤ بہت بڑھ گیا ہے تو لوگوں کو ہنسانے کی غرض سے خود فلٹر کا استعمال کیا اور ویڈیو بنادی۔
View this post on Instagram
علی ظفر کی اس مضحکہ خیز پوسٹ پر مداحوں نے دل کھول کر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے۔ایک صارف نے کہا کہ علی بھائی لڑکیوں کی طرح فلٹرز لگا کر تو آپ ویڈیو بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے سوال کیا یہ آپ پر جج نہیں رہا۔ کس چیز کی تشہیر کرنا چارہے ہیں؟
ایک صارف نے علی ظفر پر جوابی طنز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی انہیں توجہ دے دے۔