ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کے پانچویں میچ میں آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کے ساتویں میچ میں آئر لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز اسکور کیے، ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ ٹیم آغاز میں مشکلات کا شکار نظر آئی لیکن آخر میں میچ میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
آئرلینڈ نے 177 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے ہی حاصل کرلیا، مڈل آرڈر بیٹر کرٹس کیمفر نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی 50 اسکور کی اور 72 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔