ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کیلئے اچھی خبر

Students doing exams
کیپشن: Students
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کی جانب سے مقرر کردہ ایم ڈی کیٹ کے مارکس 65 فیصد سے کم کر کے ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کے لیے 50 فیصد جبکہ بیچلرز آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) میں داخلہ لینے کے خواہاں طلبا کے لیے 40 فیصد کردیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق اگر پی ایم سی کے ساتھ معاملات طے نہ پاسکے تو صوبائی حکومت آئندہ سال سندھ میڈیکل اور ڈینٹل کونسل کے قیام کے لیے قانون بھی بنائے گی۔ مذکورہ فیصلے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے زیر صدارت اجلاس میں کیے گئے، سرکاری و نجی میڈیکل جامعات کے وائس چانسلرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے بعد پیش آنے والے حالات کے پیش نظر بلایا گیا تھا جس کے آغاز میں صوبائی وزیر نے امتحان کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ پی ایم سی نے میڈیکل کے طلبا اور صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے سنگین مسائل پیدا کیے ہیں اور اب حکومت سندھ کے لیے یہ ضروری ہوچکا ہے کہ وہ اگلے سال سے میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے خود امتحان لے۔