سٹی42:بارہ ربیع الاوّل پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی۔ بڑے جلوسوں کے راستوں کو بم سکواڈ کے مدد سے کلیئر کیا گیا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے۔
بارہ ربیع الاول عید میلادالنبیﷺ پر339 اجتماعات، ریلیاں، محافل شیڈول تھیں، 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار جلوسوں، ریلیوں اور محافل کی سکیورٹی پر تعینات کئے گئے تھے۔ 11 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز اور 83 ایس ایچ اوز نے فرائض انجام دیئے۔ 419 اے ایس آئیز اور 5 ہزار سے زائد کانسٹیبلز تعینات کیے گئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افسران عید میلادالنبیؐ تقریبات کے حوالے سے منتظمین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور تمام پروگرامز کو فُول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ آج سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا مبارک دن ہے، اس حوالے سے سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں، مساجد میں درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، نذرو نیاز اورلنگر کی تقسیم بھی جاری ہے، جگہ جگہ سبز پرچم لگے ہیں ، مختلف مقامات پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے ماڈل رکھے گئے ہیں۔
مساجد، اہم عمارتوں، گلیوں اور محلوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے ، شہر بھر میں12 ربیع الاول کے حوالے سے جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
ملک بھر میں آج جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے، دن کے آغاز پر صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پرپاک فوج کے جوانوں نےاللہ اکبراور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، تقریب کےاختتام پرپاک فوج کی جانب سےملکی سلامتی کے لیےخصوصی دعا بھی کی گئی۔
جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس اور ریلیوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔