ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی سے پریشان عوام کو خوشخبری سنادی

PM Imran Khan
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی اور معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں انہیں ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔

دوسری جانب منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے خوردنی تیل کی قیمت میں پینتالیس سے پچاس روپے فی کلو کمی کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا ،  خوردنی تیل پر سیلزٹیکس سترہ فیصد سے آٹھ اعشاریہ پانچ صفر فیصد کم اور فی ٹن کسٹم ڈیوٹی آدھی اور اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ معاشرے کے غریب طبقے کو اشیائے ضروریہ پر اعانت کے اہداف بڑھانے کیلئے ایک پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں اس پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرینگے جبکہ اس پروگرام کے فوائد عوام تک آئندہ ماہ کے آخر تک پہنچنا شروع ہو جائینگے۔

Sughra Afzal

Content Writer