(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی گلوکار کنیے ویسٹ نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔
جارجیا میں پیدا ہونے والے 44 سالہ گلوکار کنیے ویسٹ نے اپنا نیا نام YE رکھا ہے, کنیے ناصرف ایک گلوکار ہیں بلکہ ریپر، رائٹر، بزنس مین اور فیشن ڈیزائنر بھی ہیں, سوشل میڈیا صارفین انہیں ایک اور حوالے سے بخوبی جانتے ہیں اور وہ یہ کہ ان کے چہرے کے تاثرات پر مبنیٰ کئی میمز وائرل ہوچکےہیں جو کہ اب بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دکھائی دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کنیے ویسٹ نے عدالت میں ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اگست میں نام کی تبدیلی کی درخواست کی تھی،گلوکار کی درخواست پر لاس اینجلس کے ایک جج نے کنیے ویسٹ کو قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کر کے YE رکھنے کی منظوری دے دی۔
واضح رہےکہ کنیے طویل عرصے سے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر خود کو YE کہہ کر مخاطب کررہے ہیں۔