عید میلادالنبی ﷺ آگئی، لب پہ خوشیوں کا ترانہ آگیا

Eid Milad-un-Nabi (SAW)
کیپشن: Eid Milad-un-Nabi (SAW)
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سوہنا آیا تے سج گئے نے گلیاں بازار، لاہور سمیت ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے،  ہر طرف جشن کا سماں ہے، فضا درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہے۔

مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام۔۔۔شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام 

مہرِ چرخِ نبوت پہ روشن درود۔۔۔۔گلِ باغِ رسالت پہ لاکھوں سلام

  عیدمیلادالنبی ﷺ آگئی، لب پہ خوشیوں کا ترانہ آگیا، ہرستارے کو ملی ہے روشنی، ہرکلی کو مسکرانا آگیا، بستی بستی، قریہ قریہ محسن انسانیت، رحمتِ دوعالم حضرت محمد ﷺکی آمد کا جشن منایا جارہا ہے، سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں، مساجد میں درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، نذرو نیاز اورلنگر کی تقسیم بھی جاری ہے، جگہ جگہ سبز پرچم لگے ہیں ، مختلف مقامات پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے ماڈل رکھے گئے ہیں ، مساجد، اہم عمارتوں، گلیوں اور محلوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے ، شہر بھر میں12 ربیع الاول کے حوالے سے جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

سکونِ قلب ملا۔۔۔۔ لذتِ حیات ملی

درِ حبیب ﷺ ملا تو ساری کائنات ملی

12ربیع الاول آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت کا مقدس دن ہے، ملک بھر میں آج جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے، دن کے آغاز پر صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پرپاک فوج کے جوانوں نےاللہ اکبراور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، تقریب کےاختتام پرپاک فوج کی جانب سےملکی سلامتی کے لیےخصوصی دعا بھی کی گئی۔جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر لاہور میں  سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس اور ریلیوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer