ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ کتنا؟ حتمی فیصلہ ہوگیا

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ کتنا؟ حتمی فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) اونج لائن ٹرین کا کرایہ کیا ہوگا، انتظار ختم، پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر، محکمہ ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اورنج لائن ٹرین کے کرائے متعلق حتمی فیصلہ طے پا گیا ہے، پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کر دیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہر مسافر ٹرین پر ایک دفعہ سوار ہونے کے 40 روپے بطور کرایہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ 

دوسری جانب اورنج لائن کی افتتاحی تقریب پیکج فور اسٹیبلنگ یارڈ پر ہوگی جس کے لئے حتمی پلاننگ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن کی تقریب میں وزیراعظم کو مدعو کرنے پر وزیراعظم کی شرکت کا امکان نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار تھوڑی دیر کے لئے آپریشنل تقریب میں شرکت کریں گے۔

تقریب کے موقع پر وزیرٹرانسپورٹ اور ارکان اسمبلی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اورنج لائن کے ٹیسٹ رن کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔