ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ظفر اور میشا شفیع کیس میں بڑی پیشرف

علی ظفر اور میشا شفیع کیس میں بڑی پیشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے پانچ ملزمان کے خلاف سماعت کی، دفعات قابل ضمانت ہونے پر ضمانتوں کو منظور کرلیا گیا،  سیشن کورٹ نے اداکارہ عفت عمر سمیت پانچ ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں کی توثیق کردی، دیگرملزمان میں فریحہ ایوب ،سید فضان ، عفت عمر ،حسیب خان اور روبینہ علی شامل ہیں۔سزا اور جزا کا فیصلہ ٹرائل میں کیا جائے گا،علاوہ ازیں عدالت نے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانےکی ہدایت کردی۔

  ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف سائبر کرائم دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے،درخواستگزار کا کہنا ہے کہ ہم بے قصور ہیں ایف آئی اے  نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے۔

یاد رہے کہ  13 اکتوبر کو  کیس میں شامل عفت عمر، فریحہ ایوب ، شہزاد رضا اور حمزہ رضا شامل تفتیش ہوگئے تھے۔ شامل تفتیش ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا اور کہا  کہ ہم نے عوامی رائے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سٹیٹس اپ لوڈ کئے۔ عفت عمر کا کہنا تھا کہ کسی کی دل آزاری کے لیے پوسٹس نہیں کیں۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفرنے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کر رکھا ہے  جبکہ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پرجنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer